Traditional
Shamu Bai, Ariana, Rachel Viccaji, Amrina & Haniya Aslam - Main Irada (Urdu Version)
ان قدموں میں جو دم ہے
حوصلہ کیا کم ہے
اس دل کی دھڑکن ہے
آرزو، لگن ہے
ان قدموں میں جو دم ہے
حوصلہ کیا کسی سے کم ہے
اس دل کی جو دھڑکن ہے
آرزوُں کی لگن ہے
سورج وہ جو ڈھل نا پاےٴ
آتِش وہ جو بُجھ نا پاےٴ
کوشش وہ جو رُک نا پاےٴ
آفت سے جو جُھک نا پاےٴ

میں اِرادہ میں کاوِش ہوں
میں ہوں جزبہ میں خواہش ہوں
میں ہوں ناوٴ میں ساحِل ہوں
ہِمت ہوں میں عورت ہوں
طاقت ہوں میں عورت ہوں
رحمت ہوں میں عورت ہوں
حِکمت ہوں میں عورت ہوں
قِسمت ہوں میں عورت ہوں

دور ہے منزل، راہ کٹِھن ہے
کہتے تھے یہ ناممکن ہے
دہر ادھورا تیرے بن ہے
آج کو تھامو، یہی وہ دن ہے
قدم سے تم قدم ملاؤ
ساتھ چلیں گے تم بھی آؤ
دُنیا سے تم نا گھبراوٴ
اپنی دُھن میں چلتی جاوٴ
وہ تھا ماضی مُستقبِل تو
خواب بھی تعبیر بھی تو
جو بھی چاہے کر جاےٴ تو

ہِمت ہے، عورت ہے تو
جُراٴت ہوں میں عورت ہوں
رحمت ہوں میں عورت ہوں
قُوت ہوں میں عورت ہوں
روشن ہوں میں عورت ہوں
قُدرت ہوں میں عورت ہوں
اِنساں ہوں میں عورت ہوں

کبیرا، جب ہم پیدا ھوےٴ
جگ ہنسے ہم روٴے
اب ایسی کرنی کر چلو
ہم ہنسے جگ روےٴ

پارِیک پارِیک
رحمت ہوں, میں عورت ہوں
پارِیک پارِیک
اِنساں ہوں میں عورت ہوں
پارِیک پارِیک
حِکمت ہوں میں عورت ہوں
پارِیک پارِیک
قِسمت ہوں میں عورت ہوں
پارِیک پارِیک
پارِیک پارِیک
قِسمت ہوں میں عورت ہوں
ہِمت ہوں، طاقت ہوں
رحمت ہوں، قِسمت ہوں
کاوِش ہوں، خواہش ہوں
قُوت ہوں، میں عورت ہوں
ناوٴ ہوں، ساہِل ہوں
ماضی اورمستقبِل ہوں
جزبہ ہوں، کوشش ہوں
اِنساں ہوں میں عورت ہوں
ہِمت ہوں، طاقت ہوں
رحمت ہوں، قِسمت ہوں
کاوِش ہوں، خواہش ہوں
قُوت ہوں، میں عورت ہوں
ناوٴ ہوں، ساہِل ہوں
ماضی اورمستقبِل ہوں
جزبہ ہوں، کوشش ہوں
اِنساں ہوں میں عورت ہوں